سپریم کورٹ ،سود کے خاتمہ کیس میں اٹارنی جنرل کو 2ہفتے تیاری کی مہلت مل گئی

سپریم کورٹ ،سود کے خاتمہ کیس میں اٹارنی جنرل کو 2ہفتے تیاری کی مہلت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ن لائن ) سپریم کورٹ نے معاشی نظام سے سود کے خاتمے سے متعلق کیس کی تیاری کے لیے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو 2ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں شیخ عظمت سعید پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہا ر کیا جس پر انہوں نے پیش ہو کر عدالت سے معذرت کی ، درخواست گزار کے وکیل راجہ ارشاد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اوردلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاشی نظام سے سود کا خاتمہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ،حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ، اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ میرا نیا تقرر ہوا تیاری کے لیے وقت دیں ،جس پر عدالت نے کیس کی تیاری کے لیے 2ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

مزید :

صفحہ اول -