حافظ آباد یوسی8 ،ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل،مامون تارڑ کی رکنیت بحال

حافظ آباد یوسی8 ،ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل،مامون تارڑ کی رکنیت بحال

اسلام آبا د (آن لائن ) سپریم کورٹ نے حافظ آباد کی یونین کونسل 8 کولو تارڑ میں بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا ہے جس کے بعد وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کی چیئرمین کی رکنیت ختم ہو گئی ہے ،عدالتی فیصلے کے بعد محمد معمون تارڑ کی چیئرمین کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔ جمعرات کے روز محمد معمون تارڑ کی درخواست پر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے احسن بھون عدالت میں پیش ہوئے جبکہ افضل تارڑ کی جانب سے کامران مرتضی نے دلائل دیئے ، عدالت میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے موقف اختیار کیا کہ نتائج کے اعلان کے بعد آر اوز کودوبارہ گنتی کا حکم دینے کا اختیار نہیں ،آر اوز نے افضل تارڑ کو نتائج کے اعلان کے بعددوبارہ گنتی کرانے کی اجازت دی ، جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ، واضح رہے کہ دوبارہ گنتی کے بعد دونوں فریقین ہائی کورٹ گئے جہاں افضل تارڑ کامیاب قرار پائے تھے ، بلدیاتی انتخابات میں پہلے مرحلے پر گنتی کے بعد معمون تارڑ کامیاب قرار پائے تھے اور انکو 2888ووٹ پڑے تھے جبکہ افضل تارڑ کے ان سے 26ووٹ کم تھے تاہم دوبارہ گنتی کے بعد افضل تارڑ 121ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب قرار پائے ، عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...