لکی مروت ، خودکش کاربم دھماکے میں5 افراد جا ں بحق،متعددزخمی

لکی مروت ، خودکش کاربم دھماکے میں5 افراد جا ں بحق،متعددزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکی مروت(اے این این ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مبینہ خودکش کاربم دھماکے میں پانچ افراد جا ں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر کے قریب میں ایک کار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔دھماکے کے بعدفوری طورپرامدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں اورزخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈی پی او لکی مروت علی اکبر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جس گاڑی میں دھماکہ ہواوہ شمالی وزیرستان سے لکی مروت آرہی تھی ۔عینی شاہدین نے کہا ہے کہ کار سرادر پل کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکا ہوگیا ۔ ابتدائی طورپر پولیس کی جانب سے دھماکا خودکش حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ دھماکے سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -