ہائیکورٹ بار کا مستقل ہونیوالے چار جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ

ہائیکورٹ بار کا مستقل ہونیوالے چار جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے عدالت عالیہ کے مستقل ہونے والے چار جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔استقبالیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سمیت عدالت عالیہ کی پرنسپل نشست پر کام کرنے والے دیگر فاضل جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار پہنچنے پر بار کے صدر رانا ضیاء عبد الرحمن سمیت دیگر عہدیداروں اور وکلاء کی بڑی تعداد نے فاضل جج صاحبان کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس اور سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ نے ہائی کورٹ بار کا مکمل دورہ کیا، بعدازاں بار کی جانب سے مستقل ہونے فاضل جج صاحبان مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا، مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان اور مسٹر جسٹس فیصل زمان خان کو گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...