اے پی این ایس انتخابات ،سرمد علی صدر ،عمر مجیب شامی سیکرٹری جنرل منتخب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس )نے سرمد علی کو بطور صدر اور عمر مجیب شامی کو بطور جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے ایگزیکٹیو کمیٹی برائے سال-17 2016کو منتخب کر لیا ہے۔اے پی این ایس کی جانب سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس حمید ہارون کی صدارت میں اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔جس میں سال 2016۔17 کے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب ہوا۔مجلس عاملہ نے جنا ب سرمد علی (روزنامہ جنگ کراچی) کو صدر،محترمہ رمیزہ مجید نظامی( روزنامہ نوائے وقت) کو سینئر نائب صدر،ممتاز اے طاہر(روزنامہ آفتاب لاہور) کو نائب صدر، عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان لاہور) کو سیکرٹری جنرل ، ایس ایم منیر جیلانی (روزنامہ پیغام فیصل آباد) کو جوائنٹ سیکرٹری اور سید علی حسن نقوی( روزنامہ ڈان کراچی) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا۔سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔جنرل کونسل میں ملک بھر سے آئے ہو ئے150اراکین نے شرکت کی۔ جنرل کونسل نے حکومت پریس تعلقات، اخباری صنعت کی صورتحال اور رکن مطبوعات کے مسائل کے بارے میں غور کیا۔جنرل کونسل نے خصوصی قرارداد میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اشتہارات کے اجراء میں حقیقی اخبارات کو نظر انداز کررہی ہیں اور بجٹ کا بڑا حصہ الیکٹرانک میڈیا کو جاری کیا جارہا ہے۔ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ اشتہاری بجٹ کو علیحدہ طور پر پرنٹ میڈیا کے لیے مختص کیا جانا چاہئے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اشتہارات کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اشتہارات کی تفصیل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ویب سائٹ پر آویزاں کی جانی چاہئے۔جنرل کونسل نے ایک اور قرار داد کے ذریعہ اعادہ کیا کہ علاقائی کوٹہ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اس کوٹہ میں سے اشتہارات دوسرے اخبارات کو جاری نہ کیے جائیں۔ اراکین نے مجلس عاملہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے اے پی این ایس کے ہر رکن کے لیے کم از کم اشتہاری حجم مختص کرنے کا مطالبہ کریں۔سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین نے بتایا کہ صوبائی اطلاعات کے محکمے امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے غیر حقیقی اخبارات کو اشتہارات جاری کرتے ہیں جبکہ پرانے اور حقیقی اخبارات کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔جس کے نتیجہ میں اخباری صنعت اپنے صوبوں میں شدید مالی بحران کا شکار ہے۔اے پی این ایس کونسل کے مشاہدہ میں یہ بات بھی آئی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی اشتہاری مہمات کا پرنٹ میڈیا میں حصہ مسلسل کم کیا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں چھوٹے اور علاقائی اخبارات کی بقاء کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اے پی این ایس کونسل نے اشتہاری نرخ میں اضافہ کے لیے 3سال سے زیرالتواء نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت اطلاعات پر زور دیا کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بلا تاخیر نوٹیفکیشن جاری کرے۔جنرل باڈی نے جناب یونس ریاض کوچیف الیکشن کمشنر اور جناب سید حامد حسین عابدی اور جناب علیم احمد کو الیکشن کمیشن کا رکن منتخب کیا۔الیکشن کمیشن نے سال 2016-17کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے،اور مندرجہ ذیل اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ راولپنڈی/اسلام آبادروزنامہ نشستیں: روزنامہ اوصاف، اسلام آبا د اور روزنامہ صحافت، اسلام آبادبلوچستان روزنامہ نشستیں: روزنامہ عوام،کوئٹہ اور روزنامہ مشرق، کوئٹہ وسندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ کلیم، سکھر اور روزنامہ کاوش، حیدرآبادجرائد نشستیں: ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، کراچی ، ماہنامہ نئے افق، کراچی، ماہنامہ نیا رخ، کراچی او ر ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ، کراچی نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(سندھ/بلوچستان) نشست: پندرہ روزہ عبرت، حیدرآبادجبکہ ایگزیکٹو کمیٹی سال 2016-17 کے انتخابات کیلئے ان ارکان کو خفیہ رائے دہی کے تحت منتخب کیا گیاکراچی روزنامہ نشستیں:روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر ، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت، روزنامہ جرا ت اورروزنامہ قومی اخبار لاہور روزنامہ نشستیں:روزنامہ دنیا،روزنامہ جنگ ، روزنامہ خبریں، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان اور روزنامہ تجار ت خیبر پختون خواہء روزنامہ نشستیں:روزنامہ مشرق او ر روزنامہ وحدت پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں:روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آبادجنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے : روزنامہ سٹی 42 لاہو ر اور روزنامہ پاکستان آبزروراسلام آبادجنرل نشستیں (ریجنل روزنامے) :روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد اور روزنامہ سیادت بہا ول پورنیو ز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پختون خواء) نشست:ہفت روزہ عزم /روزنامہ طاقت لاہورنیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(جنرل) نشست پر ماہنامہ کرکٹر،کراچی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر جاوید احمد (روزنامہ اعتماد کوئٹہ) کو انکی اخباری صنعت میں بہترین خدمات انجام دینے پر بطور مستقل اعزازی ممبر منتخب کیا اورماہنامہ دستک،کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔