محکمہ ایکسائز کا ڈیفالٹرز پراپرٹی مالکان کے خلاف آپریشن جاری

محکمہ ایکسائز کا ڈیفالٹرز پراپرٹی مالکان کے خلاف آپریشن جاری

لاہور(سپیشل رپورٹر) )محکمہ ایکسائز کا ڈیفالٹرز پراپرٹی مالکان کے خلاف آپریشن جاری اور کئی سالوں سے ٹیکس نہ دینے والے مالکان کی پراپرٹی سیل اور ضبط کرلی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈائریکٹر رضوان اکرم شروانی نے ڈیفالٹرز پراپرٹی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے تمام ای ٹی اوز، اے ٹی اوز اور انسپکٹرز کو حکم دے دیا ہے کہ ایسے مالکان جنہوں نے ایکسائز کی جانب سے بار بار نوٹسز بھیجنے پر اپنا ٹیکس ابھی تک ادانہیں کیا قانون کے تحت ان کی ملکیتی جائیدادیں سیل، ضبط کر لی جائیں تاکہ وہ اپنا ٹیکس بروقت ادا کرسکیں۔ پروفیشنل ٹیکس کے ای ٹی او محمد اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریکوری کیلئے لاہور شہر میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور سالانہ ٹیکس ٹارگٹ کی70فیصد ریکوری کو مکمل کر لیا ہے اور باقی ٹیکس کو بھی بہت جلد اکٹھا کر لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...