پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، جوس فیکٹری، ہوٹل سربمہر، 2979لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، جوس فیکٹری، ہوٹل سربمہر، 2979لیٹر دودھ قبضے ...

لاہور ( کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کی جانب سے گزشتہ روز شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کئیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیمز نے ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں دودھ کی 103گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے02گا ڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیوں میں 2979 لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔کل 02نمونہ جات لئے گئے جن کو مزید ٹیسٹینگ کے لئے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ علا مہ اقبا ل ٹاؤ ن کی ٹیم نے اصل رو ڈ پر وا قع جو س کی فیکٹر ی کو انتہا ئی نا قص صفا ئی کے انتظا ما ت، مکھیو ں کی مو جو دگی،گند گی، ورکر ز کے بغیر میڈیکلز کا م کر نے اور جو س کا کو ئی ریکا ر ڈ نہ ہو نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔ نمو نہ جا ت کے کر لیبا ر ٹر ی بھجوا دئیے گئے او8682 لیٹر جو س سمیت تما م سا ما ن قبضہ میں لے لیا گیا۔ اسکے علا وہ ریل ٹا ؤن کینال رو ڈ پر وا قع سلیم ہو ٹل اور نا ن شا پ کا معا ئنہ کیا اور انتہا ئی نا قص صفا ئی کی صو رتحا ل ، ور کر کے جیو لر ی پہننے، کھلی اور گند ی نا لیو ں کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...