حج کوٹہ کیلئے نئی انرول کمپنیوں کا احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

حج کوٹہ کیلئے نئی انرول کمپنیوں کا احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کے لیے دباوُ بڑھانے کے لیے نئی انرول کمپنیوں نے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا،حکومت حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے سے خوفزدہ ،سعودیہ سے کوٹہ بڑھنے کی صورت میں کوٹہ نئی کمپنیوں کو دیا جا سکتا ہے اس سال20فیصد کوٹہ پہلے ہی کم ہے کوٹہ کی منڈی نہ لگائی جائے وزیر اعظم ہاوس نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اگاہ کر دیا ،معلوم ہوا ہے کوٹہ کے حصول کے لیے سرگرم سینکڑوں نئے ٹورز اپریٹر نے ایم این اے، سینٹرز،وزراء کے دفاتر کے باہر ڈیرے لگا رکھے ہیں اور ہر صورت کوٹہ کے حصول کے لیے بضد ہیں وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری کے ذرائع نے نو کمٹمنٹ کہہ کر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...