ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ سے استعفیٰ دیدیا

ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ سے استعفیٰ دیدیا

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا جسے لاہور ہائی کورٹ کوبھجوا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے اپنے استعفے ٰمیں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے اپنے پروفیشنل کا آغاز بطور سول جج 1998ء سے کیا ،2011ء میں ان کو ترقی دے کر بطور ایڈیشنل سیشن جج تعینات کردیا گیا۔ان دنوں وہ سیشن کورٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے،جمعرات کے روز دیگرججزان سے ملاقات کرتے رہے ۔

مزید : علاقائی


loading...