آپریشن کے دوران طالبان رہنما سمیت 48جنگجو ہلاک ہوئے :افغان سکیورٹی فورسز کا دعویٰ

آپریشن کے دوران طالبان رہنما سمیت 48جنگجو ہلاک ہوئے :افغان سکیورٹی فورسز کا ...

اسلام آباد (این این آئی) افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دور ان طالبان رہنما سمیت 48جنگجوؤں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے ٗ کارروائیوں میں افغان نیشنل آرمی کے دو جوان بھی مارے گئے افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ ہلمند کے صوبے میں آپریشن کے دور ان سرکردہ طالبان راہنما مولوی عبدالوہاب سمیت 9طالبان مارے گئے مولوی عبدالوہاب طالبان کیلئے نئے کارکن بھرتی کرنے کا ذمہ دار تھا۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق تخار ، خوست ، قندوز اورغزنی کے صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 40شدت پسند مارے گئے وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق کاروائیوں میں افغان نیشنل آرمی کے 2جوان بھی مارے گئے افغان حکومت کے مشیر اطلاعات حافظ احمد میاخیل نے بعض یورپی ممالک کی جانب سے افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان ممالک سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ ادھر حزب اسلامی نے عائد سفری اور دیگر پابندیاں اٹھانے اور افغان حکومت میں حصے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...