سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا پی سی بی فوری تحلیل کرنیکا مطالبہ

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا پی سی بی فوری تحلیل کرنیکا مطالبہ

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر توڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ اپنے اندر نظم و ضبط رکھنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ٹیم کی تخلیق سے لے کر میچوں تک کوئی دن ایسا نہیں گیا ہوگا جب ٹیم کی خراب کارکردگی، ٹیم ممبران میں اختلافات کی خبریں معمول بن گئیں ہیں جبکہ بورڈ عوام کے پیسے پر موج مستیاں کرنے میں مصروف ہے جبکہ ایشیا کپ سے لے کر ورلڈ کپ تک بورڈ ایک مضبوط ٹیم بنانے اور کھلانے میں ناکام رہا اور ٹیم کی خراب ترین کارکردگی نے ملک اور بیرون ملک پاکستانی کرکٹ کا نام بدنام کیا، جس ٹیم نے دنیا پر راج کیا ہو آج وہ انتشار کا شکار ہے۔ کمیونٹی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو توڑ کر پیشہ وارانہ لوگوں کو تعینات کیا جائے اور کھلاڑیوں کا انتخاب سفارش کی بجائے خالصتاً میرٹ پر کیا جائے اور کرکٹ کے فروٹ کے لئے مقامی کرکٹ کو فروغ دینے میں بورڈ اپنا کردار ادا کرے۔ کمیونٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نجم سیٹھی کا کرکٹ میں کوئی رول نہیں بنتا لہٰذا ان کو چلتا کیا جائے اور صرف پیشہ وارانہ افراد کو آگے لاکر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...