مذاکرات سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ ہمسایہ ممالک یہ نہیں سمجھتے :نریندر مودی

مذاکرات سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ ہمسایہ ممالک یہ نہیں سمجھتے ...

برسلز( آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ یقین کیا کہ مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں مگر کچھ ہمسایہ ممالک یہ نہیں سمجھتے۔ برسلز میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایسا لگتا ہے کہ اقوام متحدہ غیرمتعلقہ ادارہ بن جائیگا اور ’’پتا نہیں اقوام متحدہ کب اور کیسے دہشت گردی سے نمٹے گی۔ بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کیسامنے کبھی نہیں جھکے گا تاہم دہشت گردی کا مذہب سے تعلق توڑنا چاہئے۔ دہشت گردوں کو بموںیا بندوقوں سے نہیں بلکہ معاشرے میں سازگار ماحول سے ختم کیا جاسکتا ہے ، بھارت 4 دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے جبکہ دنیا کو اس کا سامنا 9/11 کے بعد ہوا۔ خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ یقین کیا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کیا جائے مگر کچھ ہمسائے اس حقیقت کو نہیں سمجھتے تاہم ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید : علاقائی


loading...