سندھ ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور سے 19اپریل تک حج پالیسی 2016ء طلب کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور سے 19اپریل تک حج پالیسی 2016ء طلب کر لی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں حاصل کیے گئے حکم امتناعی کو وزارت مذہبی امور ختم کرانے میں ناکام،سندھ ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور سے 19اپریل تک حج پالیسی 2016ء طلب کر لی ،سندھ ہائیکورٹ میں حکم امتناعی ختم نہ ہونے کی وجہ سے وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران نے سر جوڑ لیے ،حج2016ء کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ کی تقسیم کا حتمی فیصلہ آج کیے جانے کا امکان،پالیسی کے مسعودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...