مردم شماری ملتوی کرنا قومی جرم،حکمران عوام کے تحفظ میں ناکام ہوگئے،شفقت محمود

مردم شماری ملتوی کرنا قومی جرم،حکمران عوام کے تحفظ میں ناکام ہوگئے،شفقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی کی کامیابی کے لئے پیسہ کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ پیسہ آصف علی زرداری کے پا س ہے وہ پنجاب میں اپنا کوئی امیدوار جتواکر دکھائے جبکہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں ،پولیس ،آر اورز کے باوجود تحریک انصاف نے بڑی کامیابی حاصل(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کی وہ گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں سول لائن ضلعی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے کنونشن اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے رہنما عون عباس، پیر ظہور قریشی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر عمران پرویز دھول ،ڈاکٹر خاور علی شاہ ، غلام مرتضی میتلا، فیصل نیازی، جاوید جہانیاں،مصدق شاہ ، رانا ندیم عبداللہ ،رانا محمداسلم ،افتخارنکیانہ ،شہنشاہ حسین ایڈووکیٹ ،یونیب بٹ ،سید جعفر امام سمیت پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ممبر صوبائی اسمبلی شفقت محمود نے مذید کہا کہ پارٹی انٹراالیکشن ہمارا بہت بڑا امتحان ہے جب ان انتخابات کی منصوبہ بندی ہوئی تو بہت ڈرایا گیا کہ پارٹی کو نقصان پہنچے گا مگر عمران خان نے بڑا جمہوری فیصلہ کیا اور انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا۔لاہور حادثے کے بعد حکمرانوں کی اصل تصویر عوام نے دیکھ لی ہے کہ وہ عوام کے تحفظ میں ناکام ہونے کے علاوہ ہسپتالوں میں علاج ،میڈیسن دینے میں بھی ناکام رہی ،انہو ں نے کہاکہ حکمران رنگ روڈ ،میٹروز،اورنج ٹرین پر بھاری سرمایہ ضائع کررہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مردم شماری کو مسلسل ملتوی کرنا قومی جرم ہے اس کی کبھی حمایت نہیں کی جاسکتی ۔