حرمین شریفین کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،خلیل الرحمن درخواستی

حرمین شریفین کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،خلیل الرحمن درخواستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی نائب امیر و مہتمم جامعہ مخزن العلوم عید گاہ خان پور مولانا خلیل الرحمان درخواستی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے اور تمام مسلم ممالک کے سربراہان سعودی عرب کی مقدس زیارات کے مکمل تحفظ کیلئے گول میز کانفرنس کے انعقاد کو فوری یقینی بنائیں تاکہ دشمنان اسلام کے عزائم خاک میں ملائے جاسکیں۔وہ عمرہ کی ادائیگی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کے بعد کارکنان کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن خان پور پر صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مقدس زیارات کے تحفظ کیلئے ہم کٹ جانے کو تیار ہیں لیکن ان مقدس زیارات کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران مقدس مقامات کی زیارت کرکے دل و دماغ کو وہ سکون حاصل ہوا ہے جو ماضی کی زندگی میں کبھی حاصل نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنا مقدمہ پیش کریں تاکہ انہیں سعودی عرب میں جائز مقام حاصل ہوسکے۔قبل ازیں مولانا خلیل الرحمان درخواستی کا خان پور آمد پر جے یو آئی ف کے بنیادی رکن وممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز درخواستی ،جے یو آئی (ف)کے تحصیل امیر قاری عزیز الرحمان درخواستی ودیگر نے استقبال کیا۔