چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے فاروق دریشک کی ملاقات،دورہ راجن پور کی دعوت دی

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے فاروق دریشک کی ملاقات،دورہ راجن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے اب وقت آگیاہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا آزالہ کیا جائے ۔جلد ہی ضلع راجن پور کادورہ کروں گا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ممبر صوبائی سنٹرل کمیٹی جنو بی پنجاب فاروق احمد دریشک سے ملاقات کے دوران کیا ۔فاروق احمد خان نے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ضلع راجن پور کادورہ کر نے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلا نی، صدر پیپلز پارٹی پنجاب مخدوم احمد محمود سمیت پارٹی کے مرکزی راہنماء بھی موجود تھے ۔