اختیارات سے محروم بلدیاتی نمائندے ورٹرز کا سامنا کرنے سے کترانے لگے

اختیارات سے محروم بلدیاتی نمائندے ورٹرز کا سامنا کرنے سے کترانے لگے

احمد پورشرقیہ (سٹی رپورٹر )بلدیا تی الیکشن کے تیسرے مرحلے کو بھی مکمل ہو ئے چا رماہ ہو نے کو ہیں مگر تا حال کا میا ب ہو نے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

والے چےئرمینوں اور کونسلران کو اختیارات نہ مل سکے ہیں۔ جس سے وہ اپنے ووٹرز کے مسائل حل کر نے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اس صور تحال کو مد نظر رکھتے ہو ئے وہ ووٹر ز کا سامنا کر نے سے کترانے لگے ہیں۔ شہریوں محمد راشد ، خلیل احمد ، ابو بکر ، عبدالخالق ، محمد یاسر نے حکومت سے کا میاب بلدیاتی نما ئندوں کو فی الفور اختیارا ت کی منتقلی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...