ملتان میں 72 ہزار خواتین کو بے نظیرانکم سپورٹ کارڈز کی فراہمی

ملتان میں 72 ہزار خواتین کو بے نظیرانکم سپورٹ کارڈز کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خاتون رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 725216ہزار خواتین کو ملتان میں کارڈ فراہم کردیئے گئے ہیں تمام خواتین کو سمارٹ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کارڈ ،بی ڈی سی اور پاکستان پوسٹ کے ذریعے رقوم دی جارہی ہیں جن خواتین کے پاس پرانے کارڈ ہیں ان کو نئے کارڈ فراہم نہیں کیے گئے جس کے باعث ان خاندانوں کو مشکلات درپیش ہیں خواتین کا کہنا ہے کہ ڈیبٹ کارڈنہ ہونے کے باعث ان کو بنک میں سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بنک ان کوپیسوں کی ادائیگی نہیں کرتاانہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جن خواتین کے پاس اس کارڈ کی سہولت موجود نہیں ہے ان کو جلدازجلدیہ ڈیبٹ کارڈفراہم کیے جائیں تاکہ وہ اس سہولت سے مستفید ہوسکیں اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ جن خواتین کے پاس پرانے کارڈموجود ہیں ان کو نئے کارڈ دیئے جائیں گے تاکہ ان کو پے منٹ کیلئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘ جن کے پاس نہیں ہیںیا بننے کیلئے دیئے ہوئے ہیں ایک مہینہ میں ان کونئے کارڈ فراہم کردیئے جائیں گے۔