کرپشن کیخلاف،خواتین کے حقوق اور خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے بل لائینگے،طارق اللہ

کرپشن کیخلاف،خواتین کے حقوق اور خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے بل لائینگے،طارق ...

ملتا ن(کا مر س رپو ر ٹر) جماعت اسلامی کے رہنما و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف اور خواتین کے حقوق اور خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ میں نیا بل لے کر آئے گی اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں موجود تمام دینی جماعتوں کے رہنماؤں سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

رابطہ کیا جائے گا۔ بھارتی جاسوس کی گرفتاری اور اُس کے اعترافی بیان کے بعد حکومت کو چاہئے کہ وہ معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے بھارت کے مکروہ چہرے کودنیا کے سامنے بے نقاب کرے ۔ دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات اُٹھائے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل محمد اصغر،جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق بھی اُن کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکو لر ازم ، لبرل ازم کی باتیں چھوڑ کر اسلامی قوانین پر عمل در آمد یقینی بنا یا جائے۔ 295-C میں ترمیم نہ کرنے اور تو ہین رسالت ؐکے مرتکب مجرم کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتنے کی حکومتی یقین دہانی خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کابڑا المناک سانحہ ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں قر آن وسنت کی تعلیم دی جاتی ہے ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج کی قیادت میں کرپشن کیخلاف مہم جاری ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف سے ہمارا انتخابی اتحاد نہیں خیبر پختونخواہ حکومت میں اکٹھے ہیں آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ایک بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامی طور پر نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...