شاہ رکن عالم کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

شاہ رکن عالم کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

ملتان (خبرنگار ) شاہ رکن عالم ٹاؤن انتظامیہ نے ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ شعبہ بلڈنگ برانچ کو ٹاؤن کی حدود میں تمام کمرشل‘ گھریلو و (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

دیگر جاری تعمیرات کا معائنہ کرکے نقشے چیک کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ نقشہ منظوری نہ ہونے کی صورت میں بلڈنگز کو مسمار یا سیل کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق ٹاؤن میونسپل آفیسر شاہ رکن عالم ٹاؤن چوہدری فرمائش علی نے ٹاؤن آفیسرپلاننگ اینڈ کوارڈی نیشن اور تمام بلڈنگ انسپکٹروں کو ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی اور بلا نقشہ منظوری تعمیرات کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور تمام بلڈنگ انسپکٹروں کو اپنی اپنی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کا تفصیلی سروے کرنے خصوصاً جاری تعمیرات کا موقع چیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور جن جاری تعمیرات کا نقشہ منظور نہیں ہوگا ایسی تمام تعمیرات کو بائی لاز کے تحت سیل کرنے اور بعدازاں مسمار کرنے کی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...