نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں کاٹن سیمینار اختتام پذیر،20کاشتکاروں میں سولر سپرے تقسیم

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں کاٹن سیمینار اختتام پذیر،20کاشتکاروں میں سولر ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت اعجاز نون نے کہا کہ حکو مت زراعت کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور اس کے پیش نظر کسانوں کو اربوں روپے کا زرعی پیکج دیا گیا ۔ کسان کاشتکار اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے درمیان توازن ہونا چاہیئے ۔ اگر ہم نے زرعی شعبہ کونظر انداز کر دیا تو آنے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرینگی۔ وہ گزشتہ روز محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کاٹن سیمنار سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین ڈاکٹر نورالسلام خان، ڈاکٹر شکیل احمد ڈی جی ایف ایس سی اینڈ آر ڈی ڈاکٹر تصو ر ایچ ملک ڈائریکٹر (آر) پی سی سی نے بیج کی پیداوار اور مہیا کیئے جانے کے طریقہ کار بارے آگاہی دی۔ کاٹن پروڈکشن مینجمنٹ کے حوالے سے ڈاکٹر انجم علی ڈی جی اے (توسیع) ڈاکٹر غلام رسول ڈی جی پی ایم ڈی اسلام آباد، ڈاکٹر صغیر احمد کاٹن باٹنسٹ، ڈاکٹر مشتاق احمد، عاصم مجید، ڈاکٹر شفقت سعید ایم این ایس یو اے ملتان نے کاٹن پر موسمیاتی اثرات ، پیداوار اور کپاس کے کیڑوں کی اقسام اور کنٹرول بارے معلومات فراہم کی۔اس موقع پر نمائندہ پی سی پی اے ، کاشتکار ، پی سی جی اے اور اپٹما کے نمائندوں نے خیالات کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کپاس کی پیداوار اور انتظامات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کیاور کہا کہ سیمینار کروانے کا مقصد کاشتکاروں کی بھلائی کرنا تھااور انہیں زراعت کے شعبہ میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجیز سے زیادہ سے زیادہ روشناس کروانا تھا۔ دو روزہ کسان میلہ میں کاٹن کی پیداوار کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے بہت سی قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں اور ایگری گریجویٹس و دیگر منسلک شعبہ جات کی کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاوشوں کو سراہا گیا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے کسان پیکج کو اس شعبہ کی ترقی میں سنگ میل قرار دیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے لگائے گئے کیمپ پر لوگوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔کاٹن سیمینار و کسان میلے کے دوسرے روز کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور رانا اعجاز نون کی جانب سے متظمین و نمایاں کارکردگی سرانجام دینے والوں میں شیلڈیں تقسیم کی گئیں ۔تقریب کے آخر میں آصف مجید کی جانب سے بذریعہ قرعہ اندازی کاشتکاروں میں 20 سولو سپرے مشینیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر تنویر الحق، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر عالمگیر اختر، ڈاکٹر عنصر نعیم اﷲ ، ڈاکٹر عمار مطلوب ، ڈاکٹر اشتیاق ، ڈاکٹر الیاس رضا، پبلک ریلشنز آفیسر علی رضا سرگانہ و دیگر موجود ہیں۔

سیمینار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...