تنگ نظری، فرقہ پرستی اور عدم رواداری معاشرے کا بڑا چیلنج ہیں، ڈاکٹر طاہر امین

تنگ نظری، فرقہ پرستی اور عدم رواداری معاشرے کا بڑا چیلنج ہیں، ڈاکٹر طاہر امین

ملتان( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی اور پاکستان سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی انٹرنیشنل کانفرنس جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی. کانفرنس کا موضوع ’’ نفسیات کے جدید رجحانات ، پاکستان کے سیکورٹی مسائل اور ان کے نفسیاتی اثرات ‘‘ تھا.کا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نفرنس کے مہمان خصوصی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے جو قومی جدوجہد ہورہی ہے اس تناظر میں اس کانفرنس کی بے پناہ اہمیت ہے . انہوں نے کہا کہ اصل میں تنگ نظری ، فرقہ پرستی اور عدم رواداری ہمارے معاشرے کے لئے داخلی سطح پر بہت بڑا چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں ۔سکیورٹی کے ایشو پر علمی اداروں کا تحقیقی کام قابل ستائش ہے اور قابل اطلاق ہے۔ پاکستان سائیکا لوجیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ نفسیات کے آج کل جو نئے رجحانات ہیں وہ نہایت خوش آئند ہیں . تحقیق کے میدان میں یہ نئے افق ہیں ماہرین نفسیات کو چاہیے کہ وہ ان افق کو تسخیر کریں . انفرمیشن اینالسٹ یو ایس اے ایزابیلی کانگرس نے کہا کہ معاشرہ کے اندر مایوسی ہے اور زہنی انتشار ہے . اس کا حل ماہرین نفسیات کے پاس ہے. .انہو ں نے کہاکہ معاشرے کی سلامتی اور امن عامہ کے لیے ضروری ہے کہ برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔چیئرپرسن شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی ڈاکٹر ثروت سلطان نے کہاکہ یہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی تاریخ ساز کانفرنس ہے . انہوں نے دوسری کانفرنس اکتوبر 2017 میں اسی شعبہ کے تحت منعقد ہوگی.چیف منیجر سٹیٹ بنک ملک محمد اشرف نے نوٹوں کی سیکورٹی کے بارے میں آگاہی دی.آر پی او طارق مسعود یسین نے کہاکہ سکیورٹی کا اشو پاکستان کا اندرونی مسئلہ بھی ہے اور بیرونی مسئلہ بھی ہے.ڈاکٹرخالد سعید نے کہا کہ یونیورسٹی کا تحقیقی کام اعلی پائے کا ہے اور نیا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آرہا ہے.ڈاکٹر فرخ ملک نے دہشت گردی کے بارے میں تفصیلی گفت گو کی اور مستقبل قریب میں اس کے اثرات پر بھی گفت گو کی اور اس میں سائیکالوجی کے ریسرچ پیپر لکھنے کا بھی مشورہ دیا۔کانفرنس میں سائیکالوجیسٹ ڈاکٹر رخسانہ کوثر ، کلینیکل سائیکالوجیسٹ کرنل ڈاکٹر خالد محمود ،سائیکالوجیسٹ پروفیسر خالد سعید ، سینیئر فیلڈسٹریس کونسلر ڈاکٹر نجمہ حسن ، میاں محمد آصف ، امپیکٹ کے حر عباسی، رانا ظفر ، سید مظفر شاہ ، ڈاکٹر خالد بھٹی جی سی او یو فیصل آباد ، ڈاکٹر زکیہ بتول گجرات یونیورسٹی ، ڈاکٹر اعظم طاہر بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ ، پروفیسر زینب زیدی بحریہ یونیورسٹی کراچی ، پروفیسر ڈاکٹر نشی خان ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور ،چیف آرگنائرز سمیراناز ،نشابہ چوہدری ماہر نفسیات نشتر ہسپتال ملتان ، بی زیڈ یو چیف سیکورٹی آفیسر کرنل ابراہیم نے پینل ڈسکشن دی. جبکہ کانفرنس سیکرٹری سارا محمود اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر بلال صوفی، ڈاکٹر ارم اعوان ، ڈاکٹر رضوانہ امین اور رقیہ باجوہ تھیں.آخر میں کانفرنس کے شرکاء ، آرگنائزرز اور مختلف مقابلوں پیٹنگ اورپوسٹر میں حصہ لینے والے فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس کا ماچھیوال میں مشترکہ آپریشن32 مشتبہ افرا کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق ماچھیوال کے چک 174 میں مشترکہ آپریشن26 گھروں کی تلاشی لی گئی اور بائیوں میٹرک مشینوں کے ذریعے افراد کی تصدیق کی گئی آپریشن میں 32 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا اور تفتیش اور تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...