وزیرریلوے، جی ایم ریلوے کی لیبر یونین قائدین کو 11اپریل تک بونس کی ادائیگی، پی ایم پیکیج کے تحت عارضی بھرتی ملازمین کو فارغ نہ کرنیکی یقین دہانی

وزیرریلوے، جی ایم ریلوے کی لیبر یونین قائدین کو 11اپریل تک بونس کی ادائیگی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر) کنیہ شیڈ میں 28مارچ کو جلسہ سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ہوئے ریلوے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا گیا جو تاحال پورا نہ ہوا ہے۔ اسی طرح ریلوے ملازمین کے بچوں کو پی ایم پیکیج کے تحت محکمہ ریلوے میں عارضی بنیادوں پر 2سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کے بعد فارغ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جس پر پاکستان لیبر یونین کے مرکزی قائد محمد سرفراز خان، عنایت علی گجر اور رؤف خان نے ملک گیر احتجاج کرنے کے اعلان کردیا۔ وزیرِ ریلوے اور جی ایم ریلوے نے لیبر یونین کے مرکزی قائدین کو احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے 11اپریل تک بونس کی ادائیگی اور پی ایم پیکیج کے تحت عارضی بھرتی ہونیوالے ریلوے ملازمین کو فارغ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ریلوے مزدور رہنماء مالک سندھی، مشتاق احمد، انجم سعید قریشی اور سید مبشر حسین سمیت دیگر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اور جی ایم ریلوے کے اقدام کو سراہا ہے۔