دہشتگردی کیخلاف عوام حکومت اورفوج کا ساتھ دیں، مخدوم ہارون احمد
سلطان پور(نامہ نگار)دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے عوام حکومت اورپاک فوج کا ساتھ دیں، پاک فوج اورحکومت دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کاروائی کررہی ہے اسلام ایک پاکیزہ مذہب جس نے ہمیشہ بھائی چارے کا درس دیا دہشتگرداسلام اور پاکستان کو بدنام کررہے ہیں ملک حالت جنگ میں ہے اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
ضرورت ہے گزشتہ روزان خیالات کااظہار صوبائی وزیرمخدوم سید ہارون احمد سلطان بخاری نے شہرسلطان ڈاکٹر محمداکمل،مڈوالہ میں ملک جمیل پنوہاں ،بستی جھلاریں میں ملک ایاز احمدکھلنگ اوربعدازاں ملک سعیداحمد کھلنگ کے بہنوئی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیرنے کہاکہ یہ وقت تنقید کانہیں بلکہ حکومت کے ساتھ یکجہتی کاوقت ہے اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے ہم سب کو چاہئے کہ ہم متحد ہوکر وطن کی سلامتی کیلئے کردار اداکریں دہشتگرداسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں اسلام نے ہمیشہ بھائی چارے کادر س دیا ہے کوئی بھی مسلمان ایسی کاروائی نہیں کرسکتا کچھ لادین قوتیں ملک کے اندر انتشار پھیلارہی ہیں اس موقع پر ملک حکیم ریاض پنوہاں ،ملک محمدحسین کھلنگ ڈاکٹر سجاد احمد کھلنگ بھی موجود تھے ۔