راجنپور، کمشنر ڈیرہ کی زیر صدارت اجلاس، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کسان پیکیج کے امور کا جائزہ

راجنپور، کمشنر ڈیرہ کی زیر صدارت اجلاس، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کسان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(نامہ نگار228 نامو نگار ) کیا یہ ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جب پٹوار کلچر کے خاتمے کی بات کریں تو ضلع راجن پور کا ایک (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
اچھا امیج جائے کہ ادھر لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کا مرحلہ شفاف طریقے سے جاری ہے اس سلسلے میں محکمہ زراعت والے اپنی معاونت کے لئے محکمہ شماریات کو بھی ساتھ رکھیں۔جنکا بھی رقبہ 80فیصد کاشت کی رپورٹ کر رہا ہے ادھر ریونیو افسران اور اے سی خود جا کر چیک کریں۔ان باتوں کا اظہار کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے ہمراہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتاح ہولیو،بی ایم پی کمانڈنٹ عمران منیر،اے سی راجنپور،اے سی روجھان،اے سی جام پور،تمام متعلقہ ای ڈی اوز،تمام متعلقہ دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران بریفنگ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سینٹر کے عملے نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں ٹوٹل 7909 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ابھی تک تحصیل راجنپور میں 219درخواستیں آئیں ،جن میں سے 196مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے ،تحصیل جام پورمیں 183میں سے 163 مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، تحصیل روجھان میں 89میں سے 59 مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، جبکہ ٹرائبل ایریا کے 43 مواضعات کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہاکہ تمام رہ جانیوالے مواضعات کا ریکارڈ اے سی فوری چیک کریں اور 2014سے لیکر ابھی تک کا تمام ریکارڈ چیک کیاجائے ۔ کمشنر ڈی جی خان نے مزید محکمہ فوڈ کو ہدایت کی کہ گندم کی کٹائی 15تاریخ سے 31تاریخ تک ہو رہی ہے اور،ایسا نہ ہو کہ پچھلے سال کی طرح تاریخ آگے ہونے سے گندم کی کٹائی کا عمل متاثر ہو اور نمی کا ماحول متاثر کرے۔