مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار
ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 1گھنٹہ 20منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 20منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 1گھنٹہ 5منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیزگام ایکسپریس 1گھنٹہ 5منٹ، راچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ 50منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 45منٹ اور کراچی سے ملتان آنیوالی زکریا ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔