رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں، پلانٹس کو سیل کرنیکا حکم

رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں، پلانٹس کو سیل کرنیکا حکم

ملتان (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان زاہد سلیم گوندل نے غیر قانونی طور پر رہائشی علاقوں اور گھروں میں قائم چھوٹی فیکٹریوں اور پالنٹس کو فوری سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

دی ہیں۔ ٹیموں میں میں محکمہ ماحولیات، فوڈ، ہیلتھ اور ٹاؤنز کے نمائندے شامل ہونگے جبکہ ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ٹیموں کی سر براہی کرے گا۔ ڈی سی او زاہد سلیم گوندل نے ٹیموں کو فوری شہر کا سروے شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں قائم ان کارخانوں سے ماحالیاتی آلودگی کے علاوہ انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہو رہے ہیں جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی این او سی کے بغیر قائم ہر قسم کی غیر قانونی صنعت کو سیل کر کے مالکان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایم ایز ایک ہفتے میں اپنی حدود میں قائم ایسے کارخانوں کو فوری ختم کر کے سرٹیفیکیٹ دیں۔ بصورت دیگرمحکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی سی او کے احکامات پر گزشتہ روز ٹی ایم اے شاہ رکن عالم ٹاؤن اور موسیٰ پاک ٹاؤن نے ضلعی پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...