صوبہ بھر میں صفائی سیوریج، فائرفائٹنگ اور آئی ٹی سسٹم میں بہتری لانے کیلئے تجاویز طلب

صوبہ بھر میں صفائی سیوریج، فائرفائٹنگ اور آئی ٹی سسٹم میں بہتری لانے کیلئے ...

ملتان (خبر نگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں صفائی سیوریج، فائر فائیٹنگ اور آئی ٹی کے سسٹم میں بہتری لانے کیلئے صوبہ بھر کی تی ایم ایز سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ جبکہ رواں مالی سال 2015-2016میں اس سلسلے میں مختص بجٹ بارے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے تی ایم اوز کو جاری کی گئی۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم ایز کی سطح پر سینی ٹیشن سیوریج سسٹم، فائر فائٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے رواں مالی سال 2015-2016 کے بجٹ میں کتنے فنڈز مختص کیے گئے تھے اور اب تک کتنے فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں۔ مزید مذکورہ سسٹم میں بہتری لانے کیلئے صوبائی حکومت کیا۔ اقدامات کر سکتی ہے۔ اس سلسلے میں تجاویز پر مبنی رپورٹ جلد از جلد ارسال کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...