گورنر سندھ سے قیوم سومرو کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے قیوم سومرو کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے جمعرات کو گورنرہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو نے ملاقات کی ہے ۔صوبائی وزیر نے گورنر سندھ کو مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر دھرنا حکومتی کوششوں سے پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ہے، دھرنے کے حوالے سے علمائے کرام کے تعاون پر مشکور ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ مشکل وقت میں مشتعل مظاہرین سے مذاکرات قابل تحسین ہیں ۔کراچی : مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جذبات کی آڑ میں شرپسندی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ امن برقرار رکھنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...