کراچی ،رینجرز اور پولیس کا آپریشن ،2دہشتگردوں سمیت 13گرفتار

کراچی ،رینجرز اور پولیس کا آپریشن ،2دہشتگردوں سمیت 13گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز نے خفیہ اطلاعات ملنے پر عزیز آباد ، رنچھوڑ لائن ، شاہ فیصل کالونی میں آپریشن کیا ، پکڑے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں۔کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے ۔ کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں بھتہ خور متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ کھارادر سے پولیس نے 2 ملزم زخمی حالت میں پکڑ لئے ۔ تیموریہ پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...