امریکہ میں چوتھی عالمی جوہری سربراہ کانفرنس کا آغاز، طارق فاطمی کی شرکت

امریکہ میں چوتھی عالمی جوہری سربراہ کانفرنس کا آغاز، طارق فاطمی کی شرکت

واشنگٹن(اے این این) جوہری سلامتی سے متعلق چوتھی عالمی سربراہی کانفرنس امریکہ میں شروع،نواز شریف شرکت نہ کر سکے،کانفرنس میں طارق فاطمی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سمیت50سے زائد ممالک کے وفود شریک ہیں ،کانفرنس میں پہلی بار اس نکتے کو شامل کیا گیا ہے کہ کس طرح اس بنات کی یقینی بنایا جائے کہ ایٹمی مواد داعش جیسے دہشتگرد گروپوں کے ہاتھ نہ لگ سکے۔تفصیلات کے مطابق جوہری تحفظ سے متعلق چوتھی سربراہی کانفرنس واشنگٹن میں شروع ہو گئی ہے ۔اس دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کر رہے ہیں ۔اس کانفرنس میں وزیرا عظم نواز شریف نے شرکت کرنا تھی تاہم سانحہ لاہور کے باعث انھوں نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا تھا۔نواز شریف نے برطانیہ کا دورہ بھی ملتوی کر دیا تھا۔واشنگٹن میں ہونے والی یہ چوتھی اور آخری سربراہ کانفرنس ہے جو دو روز تک جاری رہے گی ۔ اس کانفرنس میں عالمی مندوبین ایٹمی مواد کے تحفظ اوربین الاقوامی نقل وحمل میں ایٹمی موادکی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات پر غور کریں گے۔پاکستان پہلے ہی ایٹمی مواد کے تحفظ کے کنونشن میں 2005 کی ترمیم کی توثیق کرچکا ہے۔کانفرنس کی میزبانی امریکی صدر باراک اوبامہ کر رہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...