آصف علی زرداری کے خلاف نا جائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی

آصف علی زرداری کے خلاف نا جائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)خصوصی احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نا جائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے عدم حاضری کے باعث 7اپریل تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز عدالت نے سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ سابق صدر کے وکیل حاضر نہیں ہیں، جس کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی، نیب حکام نے سابق صدر کے خلاف ناجائز طور پر بنائے اثاثہ جات ریفرنس 01/14دائر کیا ہوا ہے جس کی سماعت جاری ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...