ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قتل کے 2مجرموں کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قتل کے 2مجرموں کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

وہاڑی(بیورو رپورٹ + نمائندہ خصوصی) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی سید بابر علی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نے وہاڑی جیل میں قید سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں عبدالغفار چھانگا اور خالد پرویز بھٹی کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے سزائے موت پر عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا ہے دونوں قیدیوں کو 2۔اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے پانچ بجے وہاڑی جیل میں پھانسی دی جائیگی ۔ خالد پرویز بھٹی سکنہ 451/EBلاٹ بھٹیاں والی نے قیصر محمود ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل سیشن جج بوریوالا کی عدالت کے قریب پستول کے فائر سے قتل کر دیا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 692/99 ، 8۔اکتوبر 1999 ؁ء کو تھانہ سٹی بوریوالا میں بجرم 302/103 درج کیا گیااور اسے21مارچ2002 ؁ء کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا سزائے موت کے خلاف اپیل ہائیکورٹ سے 15اکتوبر 2008 ؁ء اور سپریم کورٹ سے 14دسمبر 2014 ؁ء جبکہ صدر پاکستان نے اس کی اپیل 16مارچ2016 ؁ء مسترد کی گئی ،سزائے موت کے دوسرے قیدی عبدالغفار چھانگا سکنہ 9/WBوہاڑی نے محمد شفیق نامی شخص کو پستول کے فائر سے قتل کر دیا تھا۔ اس کے خلاف تھانہ سٹی وہاڑی میں 14اگست1988 ؁ء کو بجرم 302/307/325/148/149/323مقدمہ نمبر417/88درج کیا گیا تھا اور اسے ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی کی عدالت سے6مارچ1991 ؁ء کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا اس کی ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور بعد ازاں صدر مملکت پاکستان نے بھی اپیل مسترد کر دی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...