ڈیرہ ،نکاسی آب کے معمولی تنازع نے 2 افراد کی جان لے لی

ڈیرہ ،نکاسی آب کے معمولی تنازع نے 2 افراد کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نکاسی آب کے معمولی تنازعے نے حنیف ٹاؤن میں دوافرادکی جان لے لی‘تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع علاقہ حنیف ٹاؤن میں نکاسی آب کی نالی کے تنازعے پر ایک ہی گلی میں رہائش پذیردوگروپوں میں لڑائی چھڑگئی۔اس دوران ایک گروپ کی طرف سے فضل رحیم اوراسکے بیٹے الیاس مروت نے آتشین اسلحہ سے اپنے مخالفین پرفائرنگ کردی۔جس سے 31سالہ فخرزمان اوراسکاسوتیلاچچاقیوم نوازولداحمدخان بلوچ سکنہ محلہ قریشیانوالہ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ملزمان فرارہوتے ہوئے مقتول پارٹی کالائسنس دادپستول بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔تھانہ کینٹ میں مقتول فخرزمان کے والدشیرزمان گنڈہ پور سکنہ فقیرآبادنے دونوں باپ بیٹے کیخلاف302-404/34PPCکے تحت رپورٹ درج کرادی ہے۔واقعہ کے بعدفخرزمان اورقیوم نوازکے ورثاء نے ہسپتال سے واپسی کے دوران ایمبولینسوں کوتوپانوالہ چوک پراحتجاجاًکھڑاکردیااورملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔روڈبندہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پرورثاء نے روڈکوکھول دیا۔جاں بحق ہونیوالے افرادکی نمازجنازہ اداکردی گئی جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی بعدمیں انکوانکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔