چارسدہ میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سہولت کار 5افغانی سمیت درجنوں گرفتار

چارسدہ میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سہولت کار 5افغانی سمیت درجنوں ...

چارسدہ(بیورورپورٹ) شبقدر اور تنگی میں پاک آرمی ،ایف سی اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک اہم سہولت کار سمیت غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغانیوں اور کئی درجن مشتبہ افراد کو کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ شب پاک آرمی کے جوانوں ،ایف سی اہلکاروں نے پولیس پارٹی سمیت تنگی اور شبقدر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شبقدر کے علاقہ سے دہشت گردوں کے اہم سہولت کار کو گرفتار کرکے اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،جبکہ اس دوران سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغانیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 15کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لیا ہے۔گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...