حکومت فرنیچر کی صنعت سے واپسوہ لوگوں کی بھرپور حوسلہ افزائی کرے گی :عبدالکریم

حکومت فرنیچر کی صنعت سے واپسوہ لوگوں کی بھرپور حوسلہ افزائی کرے گی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں تیار ہونے والے فرنیچر کی تجارت کو بین الاقوامی سطح تک وسعت اور فروغ دینے کیلئے مناسب اقدامات اٹھا ئے جائیں گے تاکہ اس سے وابستہ صوبے کے کاروباری افراد کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی استحکام ملے۔یہ بات انہوں نے پشاور میں فرنیچرمینو فیکچر ڈیلرز اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد اسلم، سینئر نائب صدر مقصود خان، نائب صدر ہارون خان ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ اور دیگر عہدیدران شامل تھے ۔ وفد نے معاون خصوصی کو فرنیچر مینوفیکچر کی صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے مقامی سطح پر تیار ہونے والے فرنیچر کو اسلام آباد ڈسپلے سنٹر میں نمائش کروانے کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کروانے ، صوبے کی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں متعارف کروانے اورتہکال پشاور میں فرنیچر کے کار خانوں کے قیام کے لئے اراضی کے حصول، لکڑی کے کار خانوں کے لئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور فرنیچر کی بر آمد سے متعلق مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پر معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے ہنر مند انتہائی جفاکش اور ذہین ہیں اور ان کی تیار کردہ اشیاء ہنر مندی کے لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہیں جن کی تجارت کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینے کی ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں تاجر برادری کی بھر پور سرپرستی کرے گی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پشاور سے صنعتی اشیاء کو ایکسپورٹ کرنے والے کاروباری حضرات کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ وفد نے مسائل کو غور سے سننے اور حل کروانے کی یقین دہانی پر معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔