جاپانی سفارتکارکا نائن زیرو کا دورہ ،رابطہ کمیٹی سے ملاقات

جاپانی سفارتکارکا نائن زیرو کا دورہ ،رابطہ کمیٹی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں متعین جاپان کے سفارتکار (ATSUSHI MURATA) نے جمعرات کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ کیا اور رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی امین الحق سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار اورا مین الحق نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں ایم کیوایم کے پرامن سیاسی اور جمہوری کردار سے آگاہ کیا ۔ آخر میں ڈاکٹر فاروق ستار نے جاپانی سفارتکار کو قائد تحریک الطاف حسین کی زندگی پر مشتمل تصنیف ’’سفر زندگی ‘‘ بھی پیش کی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...