اسپین میں مقیم پاکستانیوں کا سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسپین میں مقیم پاکستانیوں کا سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسپین (نمائندہ خصوصی)اسپین میں مقیم پاکستانی اور کاتالونیا کی ہائی اتھارٹی سمیت سیاسی سماجی کمیونٹی نے لاہور دھماکے پر میونسپل کمیٹی بارسلونا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں قونصل جنرل آف پاکستان ، اسپیکر کاتالان اسمبلی ، نائب صدر کاتالونیا پارلیمنٹ ،سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا ،فیڈریشن دل بائیس، سیکرٹری امیگریشن کاتالونیا، سی آئی یو پارٹی، ڈپٹی میئر بارسلونا، پارلیمنٹ ممبران ،کتلان ہائی اتھارٹی پاک سپین فیڈریشن ، پاک کتلان فیڈریشن، پاکستان پیپپلز پارٹی،برائٹ فیوچر سوسائٹی سپین،پاکستان عوامی تحریک سپین ،پاکستان مسلم لیگ ن، ویلفیئر فیڈریشن اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن،ریڈیو پاکسلونا کے علاوہ کافی تعداد میں پاکستانی خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ مقررین نے اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہی ہے۔بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے درندے ہیں۔اس واقعے پر دل خون کے آنسو روتا۔ ان سب راہنماوں نے ہلاکتوں پر دلی دکھ اور افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اب دہشتگردوں کا وقت ختم ہوگیا ہے انشاء اللہ اب امن کی فضا ہی ہر طرف پھیلے گی۔ ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ وقت ہے ہم سب کو بلا تفریق دنگ و نسل مل کر دشمنوں کو بتانا ہے کہ ہم دنیا میں امن قائم کرنا جانتے ہیں۔ اس دوران ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...