ماری پٹرولیم نے کرک بلاک کے مقام سے خام تیل دریافت کرلیا

ماری پٹرولیم نے کرک بلاک کے مقام سے خام تیل دریافت کرلیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے پنجاب میں کرک بلاک کے مقام سے خام تیل دریافت کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل کمپنی نے پہلی بار ہالینی کے مقام پر سال 2011 میں خام تیل دریافت کیا تھا۔ جبکہ دسری بار سال 2015 میں کالا باغ کے مقام سے خام تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا ۔ کرک کے مقام پر ایم پی سی ایل کے 60فیصد جبکہ ایم او ایل کے 40فیصد شیئر سے جو ایک مشترکہ منصوبہ نے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرتے ہوئے خام تیل کی ایک اور نئی دریافت کی ہے۔ ہالینی ڈیپ1- پر گذشتہ سال 18فروری کو کام کا آغاز کیا گیا تھا اور اس مقام پر (9000m) میٹر کی گہرائی تک کامیاب ڈریلنگ کی گئی ۔ ہالینی ڈیپ1- کی کامیاب دریافت نے ماری پیٹرولیم کمپنی کے کامیابی کے تناسب کو مزید مستحکم کردیا ہے اور یہ کامیابی کمپنی کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے مرتب کی جانے والی منصوبہ سازی اور افزائش میں اہم کردار ادا کریگی۔ جبکہ اس سے ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے میں مددملے گی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...