کے الیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،نجیب ہارون

کے الیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،نجیب ہارون

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار صدر کراچی ریجن انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی کے الیکٹرک نے اہلیان کراچی پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ذریعے ظلم ڈھانا شروع کردیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود اہلیان کراچی کو زائد بلوں کااجراء کر کے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کی حکمت عملی اپنائے ہوئی ہے جس کی تحریک انصاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ویسٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فرہاد علی مغل، روائداد خان، قادری بھائی، ڈاکٹر سعید آفریدی، نعیم شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ کے الیکٹر انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے اور اپنے فرائض کی بخوبی انجام دہی کے لیے جامعہ حکمت عملی بنا کر شہر کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں کا خاتمہ یقینی بنائے بصورت دیگر تحریک انصاف اہلیان کراچی کے شانہ بشانہ کے الیکٹرک کی عوام دشمنی پر مبنی پالیسی پر سراپا احتجاج ہوگی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...