آل درجہ چہارم انتخابات ،عبدالستار ہوتی الیکشن کمیشن مقرر

آل درجہ چہارم انتخابات ،عبدالستار ہوتی الیکشن کمیشن مقرر

پشاور (پ ر) آل درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئرمین عبدالشکور خان کے ہدایات واحکامت مورخہ 22 مارچ 2016ء کو محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم ملازمین کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے اور تحریری مطالبے بمعہ ملازمین کے دستخطوں پر مشتمل ناموں کے فہرست کی روشنی میں زیر دستخطی نے ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر کی حیثیت سے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضلع پشاور کے درجہ چہارم ملازمین کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا بذریعہ خفیہ بیلٹ پیپر انتخابات کروانے کیلئے ایسوسی ایشن کے سابقہ مرکزی وصوبائی رہنماء اور ایسوسی ایشن کے آئینی ماہر عبدالستار خان ہوتی کو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...