شبقدر میں اے اے سی اور ڈرگ انسپکٹر کی کیمسٹوں کی دکانوں کیخلاف کارروائی

شبقدر میں اے اے سی اور ڈرگ انسپکٹر کی کیمسٹوں کی دکانوں کیخلاف کارروائی

شبقدر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شبقدر اور ڈاگ انسپکٹر کا شبقدر میں مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے۔ متعدر میڈیکل سٹور سیل۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شبقدر طارق حسین ممند اور ڈاگ انسپکٹر ذاکر حسین نے دیگر کیساتھ شبقدر اور تحصیل ھیڈکواٹر ہسپتال کے قریب واقع تمام میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے اور غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹور کو فوری طور پر سیل کر دیئے اسطرح زائد ادویات رکھنے والے میڈیکل سٹور بھی سیل کر دیئے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شبقدر طارق حسین اور ڈاگ انسپکٹر ذاکر حسین نے بتایا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹوروں کے خلاف سخت کاروائی کرے گے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...