ٹریفک پولیس کی قوانین سے عوام کی آگاہی مہم شروع

ٹریفک پولیس کی قوانین سے عوام کی آگاہی مہم شروع

پشاور(کرائمز رپورٹر)ٹریفک قوانین سے عوام کی آگہی ،انسانی زندگی کے تحفظ اور ٹریفک حادثات کی موئثر انداز میں تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے ٹریفک پولیس خیبر پختونخواء نے صوبہ بھر میں آگہی مہم شروع کردی ہے جس کاآغاز جی ٹی روڈپشاور سے کیا گیاہے اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک محمد ظفر علی نے اس کا آغاز کرتے ہوئے پشاور جی ٹی روڈہائی ویز پر سینکڑوں کی تعداد میں مختلف گاڑیوں پر ٹریفک قوانین سے آگہی سے متعلق سٹیکر لگائے جن میں رکشے ،فلائنگ کوچ ،بسیں اور دیگر گاڑیاں شامل تھی یہ مہم سات روز تک جاری رہے گی جبکہ آج صوبے کے دیگر اضلاع مردان ،نوشہرہ ،صوابی ،ایبٹ آباد ،سوات اور ڈی آئی خان میں بھی یہ مہم شروع کی جائے گی جس کے دوران تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین سے عوام کی آگاہی کے لئے تمام شاہراؤں پر معلوماتی بینرز اور گاڑیوں پر اس سے متعلق سٹیکرز لگائے جائیں گے جمعرات کے روز جی ٹی روڈ پر اس مہم کے آغاز پر ڈی آئی جی ٹریفک کی نگرانی میں مختلف مسافر گاڑیوں کو روک کر ان کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گلاب کے پھول پیش کئے گئے جبکہ گاڑیوں میں سوار بچوں اور خواتین کو ٹافیاں دی گئی اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک محمد ظفر علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مہم کا مقصد عوام اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے اور اس پر صحیح طورپر عمل درآمد کراناہے تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ہوسکے اور انسانی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے بتایاکہ اس ٹریفک آگاہی مہم کا آغازپشاور سے کیاگیاہے اور اس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی شروع ہورہی ہے جو مسلسل سات دن تک جاری رہے گی انہوں نے بتایاکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہائی ویز پر سیٹ بیلٹ باندھنے چاہئے او رموٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنا چاہئے اور بائین لین پر ڈرائیونگ کرنی چاہئے اس سے ان کی زندگی بھی محفوظ رہے گی اور ٹریفک حادثات سے بھی بچا جاسکے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک رفیع اللہ بھی موجودتھے.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...