اسلام آباد، راولپنڈی سے گرفتار 900افراد اٹک، گجرات، اڈیالہ کی جیلوں میں منتقل

اسلام آباد، راولپنڈی سے گرفتار 900افراد اٹک، گجرات، اڈیالہ کی جیلوں میں منتقل

اسلام آباد (وحید ڈوگر سے ) دھرنا کے دوران جڑواں شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے نو سو سے زائد گرفتارافراد کو اٹک گجرات اڈیالہ جیلوں میں منتقل کر دیا گیا راولپنڈی اسلام آباد کے ساتھ تھانوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے زرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار ، آئی نائن ، سیکرٹریٹ اور راولپنڈی کے تھانہ سٹی ، وارث خان ، نیو ٹاون اور تھانہ بنی میں مقدمات درج ہوئے تھے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد سیکل دوسو اٹھاون افراد کو اڈیالہ ، اٹک اور گجرات کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ گرفتار دو سوچالیس افراد کو جرم ثابت نہ ہونے پر تھانوں سے رہا کردیا گیاہے اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ، کوہسار ، آئی نائن اور سیکرٹیرٹ سے ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کیا گیا ہیاس حوالے سے سیف سٹی پروجیکٹ کے لئے لگائے گئے کیمروں کی مدد سے توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کا ڈیٹا نادرا کو بہت جلد بھیج دیا جائے گا اور آئندہ چند روز میں ان افراد کو گرفتار بھی کر لیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...