سہاگ رات پر دولہا نے دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

سہاگ رات پر دولہا نے دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا
سہاگ رات پر دولہا نے دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

  


جیکب آباد (آئی این پی) شادی کی رات دلہن کو دولہا نے گلا دبا کر قتل کردیا۔ جیکب آباد تھانہ سول لائن کی حدود اے ڈی سی کالونی میں شادی کی رات ملزم قلندر بخش نے نامعلوم وجوہات پر اپنی نئی نویلی دلہن 19سالہ خانزادی کو پہلی ملاقات میں گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے مقتولہ دلہن کی نعش تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچا دی۔ پولیس نے ملزم دولہا کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے تاہم شادی کے پہلے ہی دن دلہن کو قتل کیے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ 

مزید : جیکب آباد


loading...