انٹرنیشنل فٹ بال: جرمنی نے اٹلی کو 21 سال بعد زیر کر لیا

انٹرنیشنل فٹ بال: جرمنی نے اٹلی کو 21 سال بعد زیر کر لیا
انٹرنیشنل فٹ بال: جرمنی نے اٹلی کو 21 سال بعد زیر کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچ میں عالمی چیمپئن جرمنی نے اکیس سال بعد اٹلی کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔ فرانس نے روس، ترکی نے آسٹریا، ہالینڈ نے انگلینڈ جبکہ پرتگال نے بلجیم کو شکست دے دی۔ گزشتہ روز الائنز ایرینا میونخ میں پچاس ہزار سے زائد شائقین کے سامنے کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے اٹلی کو 4-1سے زیر کرکے تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔ کھیل شروع ہوا تو ابتداءہی سے میزبان ٹیم نے اٹلی کو دباﺅ میں لیتے ہوئے تابڑ توڑ حملے شروع کئے اور مہمان کھلاڑیوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ 24ویں منٹ میں میسوٹ اوزل کی کوششوں سے ٹونی کروز نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر ٹیم کو برتری دلادی جس کے بعد اطالوی کھلاڑیوں نے گیم میں واپس آنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں تھوماس مولر کے پاس پر ماریو گوٹزے نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرکے جرمنی کی برتری کو 2-0کردیا۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو جرمنی نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا اور تیسرے گول کیلئے انہیں زیادہ انتظارنہیں کرنا پڑا 59ویں منٹ میں جولین ڈیکشر کی مدد سے جوناس ہیکٹر نے گیند کو جال میں ڈالتے ہوئے جرمنی کی برتری کو 3-0کردیا جس کے بعد اطالوی کھلاڑیوں نے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے میزبان سائیڈ پر جوابی حملے شروع کئے مگر اسی اثناءمیں اطالوی کھلاڑی سباستیان روڈی کی غلطی سے جرمنی کو پنالٹی دی گئی جس پر اسٹار فٹ بالر میسوٹ اوزل نے گول کرکے ٹیم کی سبقت کو 4-0کردیا۔ 83ویں منٹ میں اٹلی کی جانب سے اسٹیفانو اوکاکا کی کوششوں سے اسٹیفن الشاروے نے گول کرکے خسارے کو 4-1کردیا۔

مزید :

کھیل -