اسقاط حمل پر عورت کو سزا ڈونلڈ ٹرمپ بیان سے پھر گئے

اسقاط حمل پر عورت کو سزا ڈونلڈ ٹرمپ بیان سے پھر گئے
اسقاط حمل پر عورت کو سزا ڈونلڈ ٹرمپ بیان سے پھر گئے

  


واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں اسقاط حمل غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے تو ایسا کرنے والی خواتین کو کسی نہ کسی قسم کی سزاملنی چاہیے۔ اس سے پہلے ایم این بی سی نیٹ ورک کو انٹرویو میں انہوں نے اسقاط حمل کروانے والی خواتین کو سزا دینے کی بات کی کہی تھی جس پر شدید تنقید کی گئی لیکن اب ٹرمپ نے پینتر ا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ صرف وہ شخص (ڈاکٹر) جویہ اسقاط حمل کرے گا اسے سزا ہونی چاہیے۔ ٹرمپ بعض مخصوص معاملات کے علاوہ اسقاط حمل پر مکمل پابندی کے حامی ہیں۔ اسقاط حمل کے مخا لف بعض گروہوں نے بھی ٹرمپ کے ابتدائی بیان کو ”انتہائی “ قرار دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...