فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی قومی ٹیم میں گروپنگ کی تصدیق، 4 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دیدی

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی قومی ٹیم میں گروپنگ کی تصدیق، 4 کھلاڑیوں پر پابندی عائد ...
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی قومی ٹیم میں گروپنگ کی تصدیق، 4 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بدترین شکست کے بعد تحقیقات کی روشنی میں قومی ٹیم میں گروپنگ کی تصدیق کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں پر اعلانیہ یا غیر اعلانیہ پابندی لگانے کی تجویز دیدی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بدترین شکست کی وجوہات جاننے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جو آج چیئرمین شہریار خان کے حوالے کی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے قومی ٹیم میں گروپنگ کی تصدیق کر دی ہے اور 4 کھلاڑیوں پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ پابندی کی تجویز دی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وہاب، عمر اکمل، احمد شہزاد ، شعیب ملک کی کارکردگی حیران کن طور پر غیر معیاری تھی جبکہ کپتان شاہد آفریدی کے روئیے نے ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا جنہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں کوچ کے روکنے کے باوجود چار فاسٹ باﺅلرز کھلائے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
کمیٹی نے رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ 2 میچوں میں محمد عامر کو ان فٹ ہونے کے باوجود کھلایا گیا جس کے باعث اس کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کوچنگ سٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب کرتے وقت کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ ہی نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق آج پی سی بی کا اہم اجلاس بھی کچھ دیر میں شروع ہو گا جس میں رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ شہریار خان اہم پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں ممکنہ تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

مزید :

کھیل -