مشرف ای سی ایل کیس:سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

مشرف ای سی ایل کیس:سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
مشرف ای سی ایل کیس:سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپیل میں ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا تھا ۔فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے تحریر کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم پر مقدمات زیر التوا ہونے کے باوجود وفاق اور خصوصی عدالت نے واضح موقف اختیار نہیں کیا جبکہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے سند ھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی حکم کے بعد عبوری حکم موثر نہیں رہتا تاہم ٹھوس شواہد پر ہی کسی کا نام ای سی ایل سے نکالا جا سکتا ہے جبکہ اٹارنی جنرل کوئی ہدایات لے کر نہیں آئے تھے۔ 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف مختلف عدالتوں میں فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -