چین نے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قراردادکو منظوری سے روک لیا

چین نے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی ...
چین نے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قراردادکو منظوری سے روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قراردادکو منظوری سے روک لیا۔ ڈان نیوز نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالہ سے بتایا ہے کہ چین نے جمعرات کے روز ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے پہلے اقوام متحدہ کی سینکشن کمیٹی سے درخواست کی کہ مسعود اظہر پر ابھی پابندی لگانے کا فیصلہ نہ کیا جائے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں دہشتگردی سے تعلق کے الزام میں 18فروری کو 11افراد اور ایک تنظیم پر مبنی فہرست داعش اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی میں جمع کرائی گئی تھیں۔اقوام متحدہ نے جیش محمد پر 2001میں ہی پابندی لگادی تھی تاہم ممبئی حملوں کے الزام میں تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر پر بھارتی کوششوں کے باوجود پابندیاں نہیں لگ سکیں کیونکہ چین نے مسعود اظہر پر پابندیوں کے نفاذ کی اجازت نہیں دی ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوراپ نے فروری کے آغاز میں کہا تھا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ تنظیم جیش محمد پر تو پابندی ہے مگر اس کے سربراہ پر کوئی پابندی نہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق پاکستان جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پٹھانکوٹ ایئر بیس حملے پر تحقیقات کے سلسلے میں بھارت میں ہے جس نے اپنے بھارتی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ مسعود اظہر پر دہشتگرد حملے سے جُڑے ہونے سے متعلق یہ ثبوت ناکافی ہیں ۔
بھارتی اخبار نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جے آئی ٹی جیش کے سربراہ ایئر بیس حملے میں ملوث ہیں یا نہیں اس سے متعلق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔یاد رہے کہ جیش محمد کے پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات پر پاکستانی حکام نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے سیالکوٹ میں جیش محمد کے زیر انتظام چلنے والے ایک مدرسے کو سربمہر کر دیا تھا جبکہ تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا۔